Sawat

6/recent/ticker-posts

کنڈول جھیل کے پرمسرت نظارے

یہ کنڈول جھیل ہے وادی سوات اتروڑ میں واقع یہ جھیل گلیشئر سے بنی ہے ۔ جھیل تک پہنچنے کا راستہ انتہائی دشوار گزار ہے ۔ جھیل کے علاوہ وادی کنڈول میں جنگلی پھولوں کی بہار ہے ۔ ایسے پھول جنہیں آپ نے کہیں نہیں دیکھا ہو گا۔ کنڈول جھیل کے بارے میں ایک سیاح لکھتے ہیں ’’پہاڑ عبور کیا تو وادی کنڈول ہمارے ساتھ تھی ۔ سور ج غروب ہونے کے قریب تھا اور ڈوبتے سورج کی سنہری کرنوں سے کنڈول جھیل سیال سونے کی طرح جگمگا رہی تھی ۔ فی الواقع ایک مبہوت کرنے والا منظر ہمارے سامنے تھا ۔

ایسا منظر کہ ہم پر پیچ راستے ، بلندو بالا پہاڑوں کی خوفناک ڈھلانیں ، مشقتوں سے بھرا طویل سفر ، سوجے قدموں کی تکالیف سب بھول گئے ۔ کنڈول کے پرمسرت نظارے نے دلوں کو خوشی اور مسرت سے بھر دیا۔ پہاڑوں کے درمیان دور تک پھیلی ہوئی وسیع و عریض جھیل ، جھیل کے کنارے پر برف کے بڑے بڑے گلیشئر ، جھیل تک پہنچنے والے میدان میں ہر طرف داد دیتے خوبصورت پھول، نیلے نیلے، پیلے پیلے پیراہن ۔ ہمیں جھیل سیف الملوک کے نظارے بھی ہیچ نظر آئے۔ یہاں تک آنے کے پیسے پورے ہوگئے۔ 

(ہوائوں کے سنگ اور نیٹ سے ماخوذ)   

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments