Sawat

6/recent/ticker-posts

سوات کا پرستان ’بشیگرام ‘

سوات کے علاقہ بشیگرام کو مقامی لوگ پرستان بھی کہتے ہیں ۔ بشیگرام کا علاقہ سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سے 51 کلومیٹرز کے فاصلے پر شمال کی جانب واقع ہیں۔ سطح سمندر سے اس کی اونچائی نو ہزار پانچ سو فٹ ہے، اس حسین وادی میں بہنے والا پر شور دریا، سبزہ اور رنگ برنگے پھول ہر ایک کو اپنی طرف کھینچتے ہیں۔ خیبر پختونخوا کی محکمہ سیاحت نے اس حسین وادی میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے ہٹس اور پارک تعمیر کیا ہے تاکہ علاقے میں سیاحت کو فروغ دیا جا سکیں۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد علی سید کے مطابق ٹوارزم کارپوریشن ایسے پروجیکٹس لگا کر نئے علاقے سیاحوں کیلئے کھول رہے ہیں تاکہ شہروں پر بوجھ کم ہواور یہ بتا سکیں کہ ماحول دوست سیاحت کیا ہے۔

بشیگرام کا یہ خوبصورت علاقہ ابھی تک زیادہ تر ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی نظروں سے اوجھل ہیں تاہم سیاحت کے شوقین افراد اب بھی اس دلفریب وادی کا رخ کرتے ہیں جہاں ٹھنڈی ہواؤں، قدرتی مناظر، پر شور دریا اور پرندوں کی چہچہاہٹ کا مزہ لیتے ہیں۔ ایک سیاح کا کہنا ہے کہ اس جگہ پر قدرتی ہوائیں اور یہاں کا موسم بہت زبردست ہے۔ جگہ بہت زبر دست ہے لیکن روڈ ٹھیک نہیں ہیں۔ وادی بشیگرام کے آخری سرے پر گیارہ ہزار پانچ سو فٹ کی بلندی پر واقع طلسماتی اور دلفریب بشیگرام جھیل بھی موجود ہے تاہم رابطہ سڑک نہ ہو نے کے باعث ابھی تک سیاحوں کی نظروں سے اوجھل ہے۔

 

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments