وادی ٔ کاغان کی خوبصورتی کو دیکھ کر بے ساختہ یہ احساس ہوتا ہے کہ یہ پوری وادی فطرت کا گھر ہے ۔ دنیا میں وادی کاغا ن کو پا کستان کی دل کی دھڑکن سمجھا جا تا ہے۔ جنگلا ت اورپرندو ں کی میٹھی بو لیاں سننے کو ملتی ہیں ۔ وادی کا غان میں دنیا کے کو نے کو نے سے سیا ح وادی کی خو بصو رتی کا منظر دیکھنے کو آتے ہیں ۔ وادی کاغان سالہا سال سیّاحوں سے بھری رہتی ہے ۔ وادی کاغان سطح سمندر سے 3 ہزار فٹ سے شرو ع ہو کر 30 ہزار 690 فٹ پر بابو سر پاس پر اختتام پذیر ہو ئی ہے۔ دریا ئے کنہا ر اس وادی کا مرکزی دریا ہے ۔ وادی کا غان شاہراہ قراقرم بننے سے پہلے گلگت اور شما لی علا قہ جا ت سے باقی ملک کے ملاپ کا واحد زمینی زریعہ تھی ۔
اگر آپ کو وادی کاغان کا نظارہ کرنا ہو تو آپ کو سفر کا آغاز ایبٹ آباد سے شروع کرنا ہو گا ۔ ایبٹ آبا د سے ہو تے ہوئے مانسہرہ پہنچتے ہیں ۔ جہاں سے کاغان روڈ شاہراہ ریشم سے الگ ہو تی ہے۔ یہ شاندار سڑک جابہ پاس کے گھنے جنگلات سے گزرتی ہے۔ اور دوسری جانب آپ دریا ئے کنہار کا پہلا نظارہ کرتے ہوئے بالا کوٹ پہنچتے ہیں۔ جو وادی کا پہلا بڑا شہر ہے۔ اسے وادی کاغان کا دروازہ بھی کہتے ہیں۔ بالا کوٹ کو اس وجہ سے بھی اہمیت حاصل ہے۔ بالا کوٹ سے آگے سڑک یک دم اوپر کو اٹھتی ہے۔ اور کچھ ہی دیر میں آپ کو بلندی پر لے جاتی ہے۔ اور دریا ئے کنہا ر نیچے گہرائی میں ایک ندی کی ماند دکھائی دیتا ہے۔ بالا کوٹ سے 24 کلو میٹر فاصلے پر کیوائی کا ایک قصبہ آتا ہے۔ کیوائی سے 8 کلو میٹر آگے شوگراں کا ایک خوبصورت مقام آتا ہے۔ سطح سمندر سے 7750 فٹ بلند یہ مقام پہا ڑو ں میں گھرا ہوا ہے۔
وادی کاغان روڈ سے کیوائی سے 6 کلو میٹر کے فاصلے پر پارس کا قصبہ آتا ہے۔ یہاں پر لو گ چائے اور پا نی کا وقفہ کرتے ہیں۔ پارس سے ایک جیپ روڈ دریا پر بل کھاتی ہوئی 16 کلو میٹر دور اور 7872 فٹ کی بلندی پر واقع شاران کے مقام تک جاتی ہے۔ انتہائی گھنے جنگل میں واقع یہ پرسکون اور غیر آباد مقام اپنے اندر ایک کشش رکھتا ہے۔ اگر تنہائی کی خوبصورتی کو قریب سے دیکھنا ہو تو شاران موزوں جگہ ہے۔ شاران مشہو ر پہا ڑ موسیٰ کا مصلیٰ (13,378) فٹ کے دامن میں واقع ہے ۔ اس علا قے میں حیات کی کثرت ہے۔ انواع و اقسام کے پرندوں کے علا وہ چیتا اور ریچھ بھی پا یا جاتا ہے ۔ وادی کا غان رو ڈ پر پارس سے چند کلو میٹر آگے شینو کا قصبہ آتا ہے۔
کھنسیا ں سے مزید 5 کلو میٹر آگے وادی کا غان کا قصبہ آتا ہے اور وادی کا نام بھی اسی قصبہ کی طرز پر رکھا گیا ہے۔ وادی کا غان کے اطراف میں چند ایک دلکش اور خوبصورت مقامات پا ئے جا تے ہیں۔ جن میں شنگڑی قابل ذکر ہے۔ وادی کا غان سے مشق کی سمت میں ایک جیپ ٹریک مکھلا عیا ں خوبصورت گائو ں سے ہو تا ہوا 12700 فٹ بلند مقا م شنگڑی تک پہنچتا ہے۔ یہا ں سے چاروں اطرا ف میں وادی کے دلکش طائرانہ منا ظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔ گرمیو ں میں یہ مقام پھولو ں سے بھر جاتا ہے۔ اور یہ کیمپنگ کے لیے آئیڈل ترین جگہ ہے۔ وادی کاغان سے آگے سڑک خوبصورت نظاروں سے گزرتی ہوئی 24 کلو میٹر دور وادی کے مرکز ناران میں پہنچتی ہے ناران سیا حو ں کا مرکز ہے۔
اور یہاں پر وادی ہموار اور نسبتاً وسیع میدا ن شکل اختیار کر لیتی ہے۔ ناران میں قیا م و طعام کی جدید ترین سہو لتیں حاصل ہو تی ہیں اور مرکزی بازار میں ضرورت کی تما م اشیا ء آرام سے دستیا ب ہو جاتی ہیں۔ ناران پہنچنے والا ہر سیاح وادی کاغان کی سب سے مقبو ل ترین تفریح گاہ جھیل سیف الملوک پہنچنے کیلئے بے قرار نظر آتا ہے۔ نا ران سے صرف 8 کلو میٹر دور اور سطح سمند ر سے 10550 فٹ بلند یہ حسین ترین جھیل افسانوی شہرت کی حامل ہے ۔ چاروں طرف سے برفیلے پہاڑ وں میں گھری اس پیالہ نما جھیل کے متعلق رومانوی دستانیں بہت مشہور ہیں۔ اس جھیل کے پانیو ں میں ملکہ پربت کا حسین اور خوبصورت ترین منظر دیکھنے کو ملتا ہے۔
زوہا بخاری
زوہا بخاری
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.
0 Comments