Sawat

6/recent/ticker-posts

سوات : کالام میں اسنو جیپ ریلی کا انعقاد

سوات کی حسین وادی کالام کی اسنو جیپ ریلی میں ماہر ڈرائیوروں نے کمال مہارت کا مظاہرہ کر کے سب کو حیران کر دیا۔ پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سطح سمندر سے ساڑھے 8 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع جنت نظیر وادی کالام میں اسنو جیپ ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے 42 ڈرائیوروں نے حصہ لیا ، ڈرائیوروں کو سنگلاخ راستوں اور برف میں 7 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا، جس میں اُنہوں نے خوف کی پرواہ کئے بغیرجیپیں دوڑائیں۔ ریلی کے اختتام پر ڈرائیورز کا کہنا تھا کہ ٹریک بہت سخت تھا، برف بھی تھی اور      گاڑی کنٹرول نہیں ہو ئی، جب تک صحیح ٹائرز نہ ہو تو مشکل ہے ، تاہم بڑا مزہ آیا۔

ڈرائیورز کا کہنا تھا کہ انہیں جیپ ریلی بہت اچھی لگی، اور انہوں نے کہا کہ ہم سب خوش قسمت ہیں جو جیپ ریلی انجوائے کر رہے ہیں۔ مقابلہ تین حصوں پر مشتمل تھا، جس میں کالام کے ملک امیر سید نے کٹیگری اے میں 7 کلومیٹر کا فاصلہ 5 منٹ میں طے کر کے میلہ لوٹ لیا، کالام ہی کے جاوید کالامی نے کٹیگری بی میں لوہا منوایا تو کٹیگری سی میں پشاور کے فضل احمد بازی لے گئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاک فوج کے کرنل ایاز ولی ،آرگنائزر اسد مروت اور سعد عباسی تھے جنہوں نے پوزیشن حاصل کرنے والے ڈرائیوروں میں انعامات تقسیم کئے، ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد بھی جیپ ریلی کے مقابلوں اور حسین مناظر کو دیکھنے کے لیے موجود تھی۔
 

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments