Sawat

6/recent/ticker-posts

سوات میں 2000 سال پرانے یونانی شہر کے آثار دریافت

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخواہ کے ضلع سوات میں ماہرین آثارقدیمہ نے تحصیل بریکوٹ میں بازیرہ کے مقام پر سکندر اعظم کے دو ہزار سال پرانے یونانی شہر کے آثار دریافت کیے ہیں۔ سکندر اعظم کے دور کا بازیرہ سوات کا ایک قدیم قصبہ ہے جو مرکزی شہر مینگورہ سے 15 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
 پاکستان میں اطالوی آرکیالوجی مشن کے سربراہ ڈاکٹر لوکا ماریہ کے مطابق دریافت شدہ ہندو یونانی شہر کے آثار کا تعلق دوسری صدی قبل مسیح سے ہے۔
ان کے مطابق آرکیالوجسٹ کی ٹیم پاکستانی اور اطالوی ماہرین پر مشتمل تھی جنھوں نے ہندو یونانی شہر کے آثار کے علاوہ ساتویں اور آٹھویں قبل مسیح کے گندھارا آثار کو بھی دریافت کیا ہے جب کہ تیسری صدی قبل مسیح کی موریا سلطنت کے آثار بھی ملے ہیں۔
 بازیرہ بریکوٹ کا اصل اور پرانہ نام ہے کہا جاتا ہے کہ سکندر اعظم نے 327 قبل مسیح میں اس کو فتح کیا تھا. بازیرہ کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ یہ سکندر اعظم کے شہر سے موسوم ہے جہاں اطالوی آرکیالوجی مشن سنہ 1984 سے کھدائی کر رہا ہے جہاں انھوں نے یونانی، موریا، ہندو یونانی، ہندو شاہی اور اسلامی دور کے آثار دریافت کیے ہیں۔ آرکیالوجسٹ نیاز شاہ نے کو بتایا کہ حالیہ کھدائی تاریخی لحاظ سے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ ان کے مطابق جن دو جہگوں پہ کھدائی ہوئی ہے ان میں ایک کشان دور کی ہے جس میں ایک مندر کے آثار ملے ہے اس میں پانی کی ٹینکی بھی ملی ہے اور اس کا تعلق تیسری صدی عیسوی سے ہے۔

دوسری جگہ پر ہونے والی کھدائی کی اہمیت اس وجہ سے بھی زیادہ ہے کہ اس میں گریک دور کے بعد کے جو لوگ اور ادھر کے جو لوگ تھے وہ آپس مل گھل مل گئے تھے اس سے ہندو گریک وجود میں آیا وہ لوگ اس شہر میں بسے ہے اور ان کا تعلق دوسرے قبل مسیح سے ہے اور اس دور کے کافی واضح اثار ملے ہیں جسمیں برتن کے ٹکڑے ، ہتھیار اور اس دور کے بادشاہوں کے سکے و دیگر سامان ملا ہے. بازیرہ میں یہ کھدائی پوری دنیا میں جنوبی ایشیا میں اور پاکستان میں بریک تھرو ہے. سوات مختلف آثار قدیمہ، گندھارا تہذیب اور مختلف مذاہب کے حوالے سے ہزاروں سال قدیم تاریخ اور آثار رکھتا ہے۔

اس حوالے سے ماہر ثقافت فضل خالق نے بتایا کہ کتابوں میں مذکور ہے کہ سکندر اعظم یہاں آیا تھا لیکن اس حوالے سے ہمارے پاس دستیاب ثبوت کم تھے لیکن اب جو کھدائی ہوئی ہے اور جو چیزیں دریافت ہوئی ہے ان سے ہمارے پاس کافی ثبوت ہے۔  بازیرہ بریکوٹ کا اصل اور پرانہ نام ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سکندر اعظم نے 327 قبل مسیح میں اس کو فتح کیا تھا اور یہ ہندو یونانی دور میں ایک مظبوط فوجی چھاونی کے طور پر بنایا گیا تھا۔ جب اس چھاونی کی حیثیت ختم ہوئی تو یہ ایک بڑے شہر کی حیثیت اختیار کرگیا اسکے علاوہ بریکوٹ میں اور بھی بہت سے مقامات پر اثار قدیمہ دریافت ہوئے ہیں۔

سید انور شاہ
صحافی

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments